حریت رہنماء فریدہ بہن جی کی والدہ انتقال کر گئیں

مرحومہ جرات مند ،نیک خاتون ،جدوجہد آزادی کشمیر کی زبردست حمایتی تھیں،حریت رہنمائوں کے تعزیتی بیانات

جمعہ 23 جون 2017 19:01

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) مقبوضہ کشمیر میں جموںکشمیر ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کی والدہ کا سرینگر میں انتقال ہو گیا ہے ۔ حریت رہنماء کی والدہ کا انتقال جمعرات کی شام سرینگر کے علاقے آلوچی باغ میں انکی رہائش گاہ پر ہوا۔

(جاری ہے)

تحریک مزاحمت کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم زرگر اور دیگر حریت رہنمائوںنے اپنے تعزیتی بیانات میں کہاکہ مرحومہ ایک جرات مند اور نیک خاتون ہونے کے علاوہ تھیں جدوجہد آزادی کشمیر کی زبردست حمایتی تھیں۔ انہوںنے مرحومہ کی بلندی درجات اور فریدہ بہن جی سمیت سوگورا خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ۔