خانیوال، کمشنر اور آر پی او ملتان کی آمد سے ،رمضان بازار میدان جنگ بن گیا ،قطار میں کھڑا نہ ہونے پر لیڈی کانسٹیبل کاخواتین پر تشدد

ہفتہ 24 جون 2017 22:10

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2017ء) کمشنر ملتان اور آر پی او ملتان کی آمد سے قبل رمضان بازار میدان جنگ بن گیا قطار میں کھڑا نہ ہونے پر لیڈی کانسٹیبل کاخواتین پر تشدد۔اکثر خواتین بغیر خریداری واپس لوٹ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ اور آرپی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے رمضان بازار کا دورہ کرنا تھا کہ ان کی آمد کی اطلاع سے چند منٹ قبل پروٹو گول دینے کے لیے رمضان بازار کی انتظامیہ اچانک حرکت میں آ گئی اور چینی ،بیسن کے اسٹال پر معمول کے مطابق خریداری کرنے میں مصروف خواتین کی قطار بنوانے کی کوشش کی اس دوران ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل کی خواتین سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر رمضان بازار دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا لیڈی کانسٹیبل نے بعض خواتین پر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر رمضان بازار میں خریداری کے لیے آئی ہوئی خواتین میں بے چینی پھیل گئی جبکہ شدید تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نسیم بی بی نے جھولیاں اٹھا کر بددعائیں دینے کے ساتھ ساتھ خادم اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی رہی رمضان بازار انتظامیہ نے صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کی مگر اس صورتحال میں اکثر خواتین بغیر خریداری کے واپس چلی گئیں یا د رہے کہ خواتین کی بہت بڑی تعداد رمضان بازار کے آخری دن عید کی خریداری کے لیے رمضان بازار موجود تھیں جن کی اکثریت مایو س واپس لوٹی ۔

متعلقہ عنوان :