
سید علی گیلانی کی عید کے موقع پرمیر واعظ اور یاسین ملک سمیت آزادی پسند رہنمائوں کی نظربندی کی مذمت
انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر میں مسلمانوں کے دینی فرائض اور مقدس ایام پر پابندیوں کا نوٹس لیں
اتوار 25 جون 2017 17:30
(جاری ہے)
سید علی گیلانی 2010ء سے اپنے گھر میں مسلسل نظربند ہیں اورانہیں سالہاسال سے عیدین اور جمعہ کی نمازوں سے محروم رکھا جارہا ہے۔
حریت چیئرمین نے کہاکہ جب سارے عالمِ اسلام میں عیدالفطر کی تقریب بڑی شان وشوکت اور مذہبی تقدس کے ساتھ منائی جارہی ہے، کشمیری قوم پر مظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور وہ ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے کرب والم میں مبتلا ہے۔ عید کے دن بھی لوگوں کی آزادیاں سلب کرلی گئی ہیں اور انہیں نماز پڑھنے اور دینی اجتماعات میں شرکت سے روکنے کے لیے نظربند کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزوں کے مقدس مہینے میں بھی آزادی پسند رہنمائوں کو زیادہ تر نظربند رکھا گیا اور تحریک حریت کے مرکزی عہدیداروں کو رمضان میں ایک باربھی نمازِ جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوںنے کہا کہ مقدس ایام کے موقعے پر پابندیاں عائد کرنا اوررہنمائوںکو نماز سے روکنا ظالمانہ اور احمقانہ پالیسی ہے۔سید علی گیلانی نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات سے ریاست میں جاری سیاسی غیریقینیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں اوران کارروائیوں کا ایک فطری اور قدرتی ردّعمل سامنے آجاتا ہے اور لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ حریت چیئرمین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں مسلمانوں کے دینی فرائض اور مقدس ایام پر پابندیاں لگانے کی کارروائیوں کا نوٹس لیں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ اس طرح کی غیر آئینی اور غیر اخلاقی حرکتوں سے باز رہے اور شہریوں کے مذہبی عقائد کا احترام کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف کو میری ہائبرڈ نظام والی بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے
-
میاں نوازشریف موجودہ نظام حکومت کے تسلسل سے بالکل متفق ہیں
-
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے سخت کاروائی کا فیصلہ
-
کچے کے ڈاکووں کا پنجاب کی حدود میں موٹروے پر بڑا حملہ
-
پورا گجرات شہر ڈوب گیا
-
26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو ایگزیکٹو کا ایک ذیلی ادارہ بنا کر رکھ دیا ہے
-
پنجاب حکومت گندم کی قیمت میں اضافہ روکنے میں ناکام
-
نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کی سنگین غلطی
-
الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے
-
جو آٹے کا تھیلا پہلے 700 روپے میں مل رہا تھا، وہ اب 905 روپے میں ملے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.