
نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان
فائن اور آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،سرکاری ریٹ پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں، ایسوسی ایشن کا اعلامیہ
محمد علی
جمعرات 4 ستمبر 2025
20:50

(جاری ہے)
کراچی میں کچھ دنوں کے دوران ہی 100 کلو گرام گندم کی قیمت میں دو ہزار روپے سے زائد اضافہ ہوا ہے، کراچی میں گندم کی سو کلو گرام کی بوری 7200 سے بڑھ کے 9300 روپے ہوچکی ہے، شہر قائد میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 5 ہزار روپے سے بڑھ گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں 100 کلوگرام گندم کی بوری کی قیمت 9800 روپے ہو گئی ہے، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے سے زائد میں مل رہا ہے۔کوئٹہ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے بعد سو کلو گرام کی بوری 9600 روپے کی ہو گئی، کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2130 روپے تک پہنچ گئی ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں گندم کی بوری کی قیمت 900 تا 1000 روپے تک بڑھ گئی ہے۔راولپنڈی میں گندم کی فی من قیمت 3700 روپے ہو گئی ہے جبکہ لاہورمیں گندم کی قیمت 3500 روپے ہے۔اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے، نیا ایکس مل ریٹ 1450 ہو گیا ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔فائن میدہ کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ڈبل روٹی اور دیگر بیکری کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلہ
-
کچے کے ڈاکووں کا پنجاب کی حدود میں موٹروے پر بڑا حملہ
-
پورا گجرات شہر ڈوب گیا
-
26ویں ترمیم کے بعد عدلیہ کو ایگزیکٹو کا ایک ذیلی ادارہ بنا کر رکھ دیا ہے
-
پنجاب حکومت گندم کی قیمت میں اضافہ روکنے میں ناکام
-
نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کی سنگین غلطی
-
الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے
-
جو آٹے کا تھیلا پہلے 700 روپے میں مل رہا تھا، وہ اب 905 روپے میں ملے گا
-
چین سے پاکستان تک آج سے اقتصادی ترقی کیلئے لانگ مارچ شروع کریں گے
-
حکومت پنجاب کا گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.