
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلہ
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا
محمد علی
جمعرات 4 ستمبر 2025
22:14

(جاری ہے)
زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 9، گہرائی زیر زمین 111 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش افغانستان کا علاقہ تھا۔
تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستان میں گزشتہ 5 روز کے دوران آنے والا 5 واں زلزلہ ہے۔ اس سے قبل اتوار کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جبکہ منگل کے روز ایک ہی دن میں ملک میں 3 مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ منگل کی شب کو سوات اور گردونواح میں ایک ہی دن میں تیسری دفعہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 236 کلومیٹر تھی۔ اس سے قبل اسی روز روز پشاور، مانسہرہ، مہمند، سوات، ایبٹ آباد اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ مالاکنڈ، لنڈی کوتل، لوئر دیر اور اس کے مضافات میں بھی زلزلہ آیا۔ منگل کی صبح کو آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 22 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ اس زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں، زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں اور جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے، کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں جب کہ دنیا بھر میں زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے، پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے، یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے، پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ آتا رہتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلہ
-
کچے کے ڈاکووں کا پنجاب کی حدود میں موٹروے پر بڑا حملہ
-
پورا گجرات شہر ڈوب گیا
-
پنجاب حکومت گندم کی قیمت میں اضافہ روکنے میں ناکام
-
نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی مہنگی کرنے کا اعلان
-
مریم نواز کی سنگین غلطی
-
الیکشن کمیشن نے سیلاب کے باعث پنجاب میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن ملتوی کردیئے
-
جو آٹے کا تھیلا پہلے 700 روپے میں مل رہا تھا، وہ اب 905 روپے میں ملے گا
-
چین سے پاکستان تک آج سے اقتصادی ترقی کیلئے لانگ مارچ شروع کریں گے
-
حکومت پنجاب کا گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ
-
"آج بھی 1 ارب روپے یومیہ عوام کی جیب سے شوگر ملز مالکان کو جا رہا ہے"
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.