کوئٹہ پردیسیوں نے خالی کردیا

عید الفطر منانے کیلئے سرکاری ملازمین ،قبائلی عمائدین ،صوائی وزراء ،ارکان اسمبلی سینیٹرز اپنے اپنے آبائی گائو ں پہنچ گئے

اتوار 25 جون 2017 18:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2017ء) کوئٹہ شہر پردیسیوں نے خالی کردیا تفصیلات کے مطابق عید الفطر منانے کیلئے سرکاری ملازمین قبائلی عمائدین ،صوائی وزراء ،ارکان اسمبلی سینیٹرز اتوار کے روز اپنے اپنے آبائی گاوں روانہ ہوگئے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہرخالی ہوگیا سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی بڑی بڑی مارکیٹیں اور بازار اتوار کے روز بند رہے عید الفطرکی نماز کے موقع پرسیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں شہر میں سیکورٹی الرٹ ہے سرکاری ملازمین جن کا تعلق زیادہ تر اندرون بلوچستان سے ہیں عید الفطر منانے کیلئے اپنے اپنے آبائی گاوں روانہ ہوگئے اتوار کے روز بس اڈوں ،ریلوے اسٹیشن اور ائیر پورٹ پر زیادہ رش دیکھنے میں آیا کوئٹہ شہر میں چند روز قبل دہشتگردی کے واقعات کے بعد تیسرے روز بھی کوئٹہ شہر میں سوگ کا عالم تھا سیکورٹی ہائی الرٹ تھی اور خاص طورپر ریڈ زون کی طرف جانے والے سڑکوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ جاری دوسری جانب کوئٹہ شہر میں داخل ہونے والے داخلی وخارجی راستوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی تھی پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ایف سی ،پولیس ،اے ٹی ایف اور سادہ کپڑوں میں ملبوث پولیس اہلکار شہر میٰں امن وامان برقراررکھنے کی یہ تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں خاص طورپر سرکاری عمارتوں اور ریڈ زون کی طرف جانے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے دوسری جانب کوئٹہ کے شہریوں کی جان ومال کی تحفظ کیلئے سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :