باغ‘ سپیڈ بریکر نہ ہونے باعث ڈھلی بازار میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے

جمعہ 30 جون 2017 16:43

باغ‘ سپیڈ بریکر نہ ہونے باعث ڈھلی بازار میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2017ء) ڈھلی بازار میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے ، سپیڈ بریکر نہ ہونے کیوجہ سے گاڑیاں تیز رفتاری کیساتھ بازار سے گزرتی ہیں جن سے اس سے قبل متعدد بچے ، جوان اور بوڑھے زخمی ہو چکے ہیں ، تا ہم ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے باغ انتظامیہ کی لا پروائی اور ٹریفک پولیس کی نا اہلی کیوجہ سے ڈھلی میں انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھلی بازار میں دس سالہ بچے کو تیز رفتار ہائی ایس گاڑی نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا بچے کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبعی امداد کے بعد اسلام آباد ریفر کر دیا گیا ذرائع کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، ڈھلی بازار میں سپیڈ بریکر کے حوالے سے متعدد مرتبہ محکمہ شاہرات اور باغ انتظامیہ سے رابطے کیے گئے ہیں مگر کسی ادارے نے اس طرف توجہ نہیں دی غیر ضروری جگہوں پر سپیڈ بریکر لگا دیئے گئے ہیں مگر جہاں پر دو سکول ، مدرسہ جن میں ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں اور چھٹی کے وقت اسی بازار سے گزرتے ہیں وہاں پر کوئی سپیڈ بریکر نہیں لگایا گیا ہے ، عوام علاقہ اور انجمن تاجران ڈھلی نے شدید الفاظ میں محکمہ شاہرات اور باغ انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر ڈھلی مین بازار میں سپیڈ بریکر نہ لگائے گئے تو مین روڈ بند کر کے بھر پور احتجاج کریں گے حالات کے خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور ایکسین شاہرات پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :