کراچی میں مون سون کا پہلا سلسلہ اختتام پذیر،شہر میں مزید کچھ دن بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 1 جولائی 2017 19:01

کراچی میں مون سون کا پہلا سلسلہ اختتام پذیر،شہر میں مزید کچھ دن بوندا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) کراچی میں مون سون کا پہلا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ تاہم شہر میں مزید کچھ دن بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے لیکن ان بادلوں کے برسنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ کچھ دن کراچی میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے اور درجہ حرارت بھی 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جولائی میں بھی شہر میں بارشوں کے نئے سلسلے بننے کا امکان ہے۔ اس بار ملک بھر کی طرح کراچی میں اچھی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ہفتہ کو کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 34کلومیٹرفی گھنٹا کی رفتار سے چلتی رہیں ۔

متعلقہ عنوان :