تحریک انصاف نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، اب PS-114کا ضمنی انتخاب جیت کر نئے کراچی کی بنیاد رکھیں گے،شاہ محمود قریشی
کراچی کی عوام کے پاس پہلے کوئی متبادل قیادت نہیں تھی لیکن اب ہے، PS-114کے ضمنی انتخاب میں عوام کو موقع ملا ہے کہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں کئی بار اقتدار ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کراچی کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام رہیں ہیں سندھھ حکومت نے نیب کا قانون ختم کرکے کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، نیب بل پیپلز پارٹی نے شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم اور منظور کاکا جیسے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ختم کیا ہے،عوامی اجتماعات سے خطاب
منگل 4 جولائی 2017 23:38
(جاری ہے)
نیب بل پیپلز پارٹی نے شرجیل میمن، ڈاکٹر عاصم اور منظور کاکا جیسے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ختم کیا ہے۔
یہ باتیں انہوں نے حلقہPS-114کے امیدوار انجینئر نجیب ہارون کی انتخابی مہم کے سلسلے میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے منظور کالونی، کشمیر کالونی، اختر کالونی، اعظم بستی، چنیسر گوٹھ اور محمود آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، سردار عبد العزیز، ہمایوں مندوخیل ، ملک شہزاد اعوان، جمال صدیقی، سیف الرحمان ، بلال غفار، اکبر موریجو، صائمہ ندیم، شاہین شیخ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف اس وقت ایک قومی جماعت بن کر ابھری ہے ۔ بد قسمتی سے ملک پر قابض حکمران ٹولے نے اپنے سیاسی مفادات کے لئے ہمیشہ قوم کو زبان اور مسلک کی بنیاد پر تقسیم در تقسیم کیا ہے۔ لیکن چیئرمین عمران خان پاکستانیت کے نام پر قوم کو متحد کر رہے ہیں ۔ اس حلقے میں تینوں امیدوار کہیں نہ کہیںابھی تک اقتدار میں ہیں لیکن انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ آجPS114کے دورے کے دوران پورے حلقے میں مجھے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور پورا حلقہ کچراکنڈی نظر آیا جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.