اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بدھ 5 جولائی 2017 16:44

اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب (راولپنڈی ،ْ سرگودھا ،ْفیصل آباد ،ْ گوجرانوالہ ،ْلاہور ڈویژن)بالائی خیبرپختونخوا ( مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن) اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بہاولپور، ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں ،ْآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ،ْملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد ایاز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم مالاکنڈ، بنوں، کوہاٹ، ہزارہ، راولپنڈی ،ْ گوجرانوالہ ڈویڑژن ،ْ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی

متعلقہ عنوان :