مقبوضہ کشمیر، آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں کا شہید برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت

جمعہ 7 جولائی 2017 18:19

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں نے شہید برہان مظفر وانی اور انکے ساتھیوںکو شہادت کی پہلی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابقختران ملت نے کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں برہان وانی اور انکے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مقصد کے حصول تک ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 13جولائی 1931کے شہداء اور برہان مظفر وانی شہید کا مقصد ایک ہی تھا ۔ ناہیدہ نسرین نے کہا کہ برہان وانی نے شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نئی جہت دی اور کشمیریوںکو متحدہ و منظم کیا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اپنے ان عظیم شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

حریت رہنمائوں شبیر احمد ڈار ،م محمد اقبال میر، امتیاز احمد ریشی ، غلام نبی وار، خاتون یاسمین راجہ اور انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں برہان وانی اور انکے ساتھوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے تحریک آزادی میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ برہان وانی اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مشن کو مقصد کے حصول تک جاری رکھا جائے۔ انہوںنے برہان وانی شہید کی برسی کے سلسلے میں متحدہ مزاحمتی قیادت کے اعلان کردہ پروگراموں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں کامیاب بنائیں۔جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے قائممقام صدر صدرجہانگیرغنی بٹ نے 8جولائی 2016اور 13جولائی 1931کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک متازعہ علاقہ ہے اور تنازعہ کشمیر کے حل بنیادی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے ۔ انہوں نے برہان مظفر وانی کی برسی کے سلسلے میں مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے جاری کیے جانے احتجاجی کلینڈر مکمل حمایت کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ اس پر بھر پور عمل کریں۔ جہانگیرغنی بٹ نے مسلم کانفرنس کے نائب صدر عبدارشید انتو کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

دریں اثنا جموںوکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے شہید برہان مظفر وانی اور انکے ساتھوں کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ محمد فاروق رحمانی نے اسلا م آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوںکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے او ر علاقے میں رائے شماری کے انعقاد کے لیے آگے آئے۔

متعلقہ عنوان :