جاپان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک 20 لاپتہ

پشتوں میں شگاف پڑنے سے پانی شہر میں داخل ،سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

ہفتہ 8 جولائی 2017 12:31

جاپان میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک 20 لاپتہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء) جاپان میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تباہی سے نمٹنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان میں گزشتہ 2 روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلے میں بہہ کر 20 افراد لاپتہ ہوگئے ۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات منتقل ہونے کا انتباہ دیا گیا ،پشتوں میں شگاف پڑنے سے پانی شہر میں داخل ہوگیا ہے جس نے کئی مکانات، سڑکوں اور اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔ ہزاروں شہریوں کو زمین کھسکنے کے واقعات کا بھی سامنا ہے جن کی مدد کے لئے فوج حرکت میں آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :