برہان مظفر وانی کے پہلے یوم شہادت پر وادی کشمیر کے طول و عرض میںان کی تصاویر اور بینرز آویزاں کئے گئے

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2017ء)مقبوضہ کشمیر میں حزب المجاہدین کے شہید کمانڈر اور معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے پہلے یوم شہادت پر وادی کشمیر کے طول و عرض میںان کی تصاویر اور بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز کے ساتھ ساتھ دکانوں کی شٹرز اور دیواروں پرآزادی اور برہان وانی کی حق میںنعرے درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے ساتھ ساتھ برہان وانی کی تصاویر اور بینرز دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہ بینرز ضلع اسلام آباد کے علاقوں ریشی بازار کے مزار شہداء ، لازی بل کے پی روڈ، کھنہ بل، بجبہاڑہ، ملپورہ، ہائی وے اور دچھنی پورہ اور ضلع کولگام کے علاقوں کھڈونی اور دیگر علاقوں میں دیکھے جاسکتے ہیں۔