حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے رہی ہے‘ وزیر جنگلات سردار میر اکبر

پیر 10 جولائی 2017 15:36

حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے ..
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جولائی2017ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیرسردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے تعمیر وترقی کا نیا باب کھول دیا ہے حکومت پورے آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے رہی ہے۔ باغ کو ماڈل ضلع بنانے کے لئے میگا پرا جیکٹ کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو ترجیحی بنیادوں پر استعمال میں لائے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مختلف عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ہو ئے کیا ۔وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) حکومت نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں 100فیصد اضافہ کرکے آزادکشمیر کی عوام کے ساتھ کے گئے وعدئے پورئے کر ئے گئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد خطے میں تعمیر و تر قی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ۔

آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں میگا پر جیکٹ بنائے گئی اس سے تعمیر و تر قی کے نئے باب کھلیں گئے حکومت نے تاریخ ساز اضافی بجٹ پیش کیا ہے یہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے تر قیاتی ویژن اور عوامی امنگوں کا آینہ دار ہے ۔ آزاد کشمیر بھر میں ملازمیں کی بھرتی کا نظام شفاف نبا دیا گیا ہے ۔اب ہر فرد کو میرٹ پرروزگرار ملے گا ۔

بجٹ کا ایک ایک روپیہ عوامی فلاو بہبود کے لئے خرچ کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ہے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے سات نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے ذریعہ آزادکشمیر میں گڈ گورننس تعمیر وترقی سے آزاد کشمیر میں خوشحالی آئے گئی ۔ راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے اندر بہترین حکومت کے قیام کی کوششوں میں کامیابی کے بعد تعمیر وترقی کا جام پہیہ چلانے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے ۔

موجودہ بجٹ میں عوام سے کئے گئے وعدئے پورئے کئے جایئںگئے ۔اورآزاد کشمیر بھر میں تعمیر و تر قی کے جھال بچھاہیں گئے ۔وزیر جنگلات نے کہا کہ و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ،ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اس سے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے وزیر جنگلا ت سردار میراکبر نے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں ۔عوامی خدمت اولین فریضہ ہے ۔محکمہ جنگلات میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے ہرممکن اقدامات کیئے جائیں گے ۔ عوام کو لکڑی جلد از جلد فراہم کی جائیگی۔اس سلسلہ میں عائد پابندی کو جلد ختم کیا جائے گا ۔