آئندہ تین روز میں گرمی کی لہروسطی اور مشرقی چین کو اپنی لپیٹ میں لے گی

منگل 11 جولائی 2017 14:10

آئندہ تین روز   میں گرمی کی لہروسطی اور مشرقی چین کو اپنی لپیٹ میں لے ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق گرمی کی لہر آئندہ تین روز میں شمالی چین سے ملک کے وسطی اور مشرقی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ،گذشتہ روز شمالی چین کے بیشتر علاقہ گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہا ، ہیبی ، شان شی اور سنکیانگ میں درجہ حرارت 40-42درجے سلسیئس تک پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

قومی محکمہ موسمیات کے مطابق سنکیانگ ، ننگ شیا ، گانسو ، شان شی اور سچوان کے 31موضعات اور شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کاریکار ڈ توڑ دیئے ۔

محکمہ نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ تین روز میں گرمی کی لہر جنوب کی جانب بڑھ جائے گی ، وسطی اور مشرقی چین میں امسال کی شدید ترین گرمی پڑے گی ، توقع ہے کہ جمعرات کو گرمی کی لہر 3.64ملین مربع میٹر پر محیط 21صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی ، محکمہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :