ہٹیاں بالا میں کئی من حرام گوشت فروخت ہونے سے قبل ہی میڈیا اور انتظامیہ کی کاوشوں سے پکڑا گیا

حرام گوشت تلف کردیا گیا ‘قصاب گرفتار ‘مقدمہ درج

منگل 11 جولائی 2017 17:30

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) ہٹیاں بالا میں کئی من حرام گوشت فروخت ہونے سے قبل ہی میڈیا اور انتظامیہ کی کاوشوں سے پکڑا گیا ،حرام گوشت تلف کردیا گیا قصاب گرفتار مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ہٹیاں بالا میں قصاب کی ایک دوکان پر کئی من بھینس جو کہ مردہ ہونے کی اطلاع پر افسر مال منورچغتائی،ایس ایچ او راجہ انصرسجاد نے چھاپہ مارا اور اس گوشت کے سمپل لیبارٹری روانہ کیئے جس پر رپورٹ آئی کہ گوشت استعمال کے قابل نہیں ہے اوراسے صیح اندازمیں ذبح بھی نہیں کیا گیا ہے جس پر پر افسر مال منورچغتائی،ایس ایچ او راجہ انصرسجاد نے کارروائی کرتے ہوئے قصاب کو گرفتار کرکے سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں بند کردیا جبکہ کئی من حرام گوشت کو دریاء برد کردیا گیا عوام علاقہ نے اس کارروائی پر انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔