کوہالہ سراں ہائیڈورل پراجیکٹ متاثرین کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سے ملاقات ‘تحفظات سے آگاہ کیا

متاثرین کے مسائل حل نہ ہونے تک کسی صورت چین سے نہیں رہیں گے ‘متاثرین کوہالہ سراں ہائیڈورل ہرصورت تعاون کریں گے ‘ظفر راجپوت

منگل 11 جولائی 2017 17:30

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) کوہالہ سراں ہائیڈورل پراجیکٹ متاثرین کے وفد کی ظفرراجپوت ،راجہ اشفاق،رضوان نقوی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سیدمعظم گیلانی سے ملاقات کی تحفظات سے آگاہ کیا متاثرین کے مسائل حل نہ ہونے تک کسی صورت چین سے نہیں رہیں گے متاثرین کوہالہ سراں ہائیڈورل ہرصورت تعاون کریں گے تفصیلات کے مطابق متاثرین سراں کوہالہ ہائیڈورل پراجیکٹ علی ظفرراجپوت،راجہ اشفاق،راجہ عامر،رضوان نقوی ڈاکٹرالطاف،سجاد شاہ،خرم راجہ کی قیادت میں وفد کی اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا سیدمعظم گیلانی سے ملاقات کی متاثرین نے کہا کہ کمپنی اور حکومت کے درمیان ہونے والاMOUپر ہرصورت عمل وہنا چاہیئے عوام کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیںہونے دیں گے ان کا ہرصورت میں دفاع کیا جائے گا عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کیا جازت نہیں دیں گے اس موقع گفتگو کرتے ہوئے اے سی سیدمعظم گیلانی نے کہا کہ متاثرین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے انتظامیہ اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے اس موقع پر وفد نے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرین کو ایم او یو کے مطابق عملدرآمد کرواتے ہوئے اس کے مسائل کے حل کے لیئے کرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :