پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عبا سی نے وائس چانسلر آزاد جموں و کشمیریونیورسٹی کا چارج سنبھال لیا

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے نوٹیفکیشن جاری، جامعہ کشمیر آمد پر فیکلٹی ممبران،آفیسران نے استقبال کیا

منگل 11 جولائی 2017 17:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) پروفیسر ڈا کٹر محمد کلیم عبا سی ، آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر تعینات ۔حکومت آزادجموں وکشمیر کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن /ای ۔1 (199 )2017 کے تحت پروفیسر ڈا کٹر محمد کلیم عبا سی کی بحثیت وائس چانسلر جامعہ کشمیر تعیناتی کی منظوری جاری کر دی۔

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی ترجمان قاضی ظہور احمد کی جانب سے جا ری کردہ پریس ریلز کے مطا بق پروفیسر ڈا کٹر کلیم عبا سی نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے 17ویں وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا۔ یو نیورسٹی آمد پر اساتذہ کرام،آفیسران اور ملازمین کی کثیر تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عبا سی نے اعلیٰ تعلیم( پی ایچ ڈی) یونیورسٹی آف ویلز ، ایبریسویتھ ، انگلینڈ سے سوئل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز میں حاصل کی جبکہ پو سٹ ڈاکٹوریٹ ڈگری انھوں نے جسٹس لیبگ یونیورسٹی جرمنی سے حا صل کی ۔

(جاری ہے)

مو صوف اس سے قبل یونیورسٹی آف پو نچھ راولا کو ٹ اور یونیورسٹی آف ہری پور کے وائس چانسلر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔مو صوف اس سے قبل بھی یونیورسٹی آف پو نچھ میں مختلف کلیدی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں، ڈین فیکلٹی آف ا یگریکلچر ، ڈائر یکٹر ایڈ وانسڈ سٹڈ یز اینڈ ریسرچ ، چیئر مین شعبہ اگرانو می اینڈ سوئل سائنسز ، ڈائر یکٹر سٹو ڈنٹس آفیئرز سر فہرست ہیں۔

مو صوف انتہا ئی با کمال علمی و ادبی انتظامی صلاحیتوں کے علاوہ انتہائی نڈر بے باک اور اپنی قلم اورفکری صلاحیتوں سے ادارہ جات کے عین مفاد میںقانون اور میرٹ پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یو نیورسٹی ترجمان کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی یو نیورسٹی میں نظم وضبط کے قیام ، میرٹ کی بحالی ، قانون کی عمل داری ،اساتذہ ، آفیسران اور ملازمین کے جائز حقوق کے دفاع کے لیے عملی جدوجہد پر یقین کے حامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :