افغان نائب صدر دوستم کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حوالے کردیاگیا

جمعرات 13 جولائی 2017 12:43

افغان نائب صدر دوستم کا مقدمہ سپریم کورٹ کے حوالے کردیاگیا
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2017ء) افغانستان کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے بتایا ہے کہ اول نائب صدر رشید دوستم پر اغوا اور ٹارچر کے مقدمے کو ملکی سپریم کورٹ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان نائب صدر کے ازبک قبیلے کے ایک رہنما احمد اشچی نے دوستم اور اٴْن کے باڈی گارڈز پر الزام لگایا تھا کہ گزشتہ برس نومبر میں اٴْسے اغوا کرنے کے بعد ٹارچر اور جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا۔

اشچی کو شمالی افغان صوبے جوزجان کے دارالحکومت سے اغوا کیا گیا تھا۔ سیاسی ذرائع کے مطابق اشچی ازبک رہنما دوستم کے ناقد ہیں اور یہی اغوا و ٹارچر کا سبب بنا۔ رشید دوستم ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ افغان صدر نے ان الزامات کی چھان بین کا معاملہ اٹارنی جنرل کے سپرد کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :