عالم اسلام کو اتحاد و اتفاق کی سخت ضرور ہے‘ مفتی وسیم رضا

اتوار 16 جولائی 2017 15:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء)عالم اسلام کو اتحاد و اتفاق کی سخت ضرور ہے اہل سنت وجماعت مدارس کی طرف توجہ دیں اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو فروغ دیاجائے ۔ پاکستان میں فرقہ واریت کے ناسور نے سب سے زیادہ نقصان کیا ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مکاتب فکر اتفاق و اتحاد سے لادینی قوتوں کو شکست دیں ۔ ان خیالات کااظہار مفتی محمد وسیم رضا چیئرمین مرکزی سنی علماء و مشائخ کونسل میرپور نے علماء کرام کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

وفد میں حضرت علامہ زبیر نقشبندی ، علامہ صاحبزادہ محمد اعجاز مصطفوی ، علامہ قاری نسیم محمود نقشبندی ، علامہ قاری رفاقت علی نقشبندی ، علامہ قاری مروت حسین نقشبندی ، علامہ قاری انصر رضا ، علامہ قاری فاروق مجددی ، مولانا محمد رفیق اور دیگر شرکت تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا اور اس کے حصول میں بڑے بڑے مشائخ و علماء کرام نے کردار ادا کیا ہم اہل سنت اس بات پر بجا فخر کر سکتے ہیں کہ ہمارے اکابریں نے اس ملک کے حصول میں عملی طور پر حصہ لیا اور لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانے دے کر اس ملک کو آزاد کروایا ۔

مفتی وسیم رضا نے مزید کہا کہ چند لبرل اور سیکولر لوگوںنے اس ملک کو تباہ کر دیا ااج ملک میں مذہبی دہشت گردی انتہاء پسندی معاشی دہشت گردی عروج پر ہے اس ملک کا مقدر نظام مصطفیؐ کا نفاذ ہے ۔ حکمران نظام مصطفیؐ کا نفاذ اس لیے نہیں کرتے چوکہ انہیںمعلوم ہے کہ نظام مصطفی ؐ میں کرپشن چوری حق تلفی ، بدیانتی کی گنجائش ہر گز نہیں ہے ۔ چیئرمین مرکزی سنی علماء و مشائخ کونسل نے میرپور میں تنظیمی کام کو تیز کرنے اور مجلہ سوئے طیبہ اور علماء کرام کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا دیگر علماء کرام علامہ پروفیسر قاضی شفیق الرحمن ، مولانا پروفیسر وسیم عارف ضیائی بھی موجود تھے ۔