نیازی صاحب نے ہر موقع پر جھوٹ بولنے کے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں‘شہبازشریف
انکی الزام تراشی ،جھوٹ اورمنافقت کی سیاست سے عوام متنفر ہوچکے اور دروغ گوئی کی ایسی منفی سیاست کو مسترد کرچکے ہیں پہلے دھرنے دے کرملک کی ترقی کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی،پھر لاک ڈاؤن کے ذریعے پاکستان پر ایک اور وار کیاگیا یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سیاست دان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی روشن ہوتی ہوئی تقدیر سے گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں گالم گلوچ اورناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھا نے والے نیازی صاحب کی سیاست جھوٹ،منافقت اورذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے ملک کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کرنیوالے قوم کے مجرم ہیں ، تاریخ انہیںکبھی معاف نہیں کرے گی‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 17 جولائی 2017 18:41
(جاری ہے)
یہ عناصر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے عوام کی مشکلات بڑھا رہے ہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے تیز رفتار سفر کو روکنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اورناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا اور ان کی سیاست جھوٹ،منافقت اورذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے ، لیکن مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اورخوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اور ہماری سیاست شائستگی اوراقدار کی سیاست ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے منصوبوں میں شفافیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور بلاشبہ ترقی و خوشحالی کیلئے انقلابی اقدامات کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب نے صرف انتشار، الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی ہے اور دھرنا گروپ نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو روکنے کیلئے ہر موقع پر رکاوٹیں ڈالیں اور یہ شکست خوردہ عناصر اس وقت انتشار پھیلا کر قوم کی یکجہتی اور قومی ترقی کو پارہ پارہ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں،جب ملک پائیدار بنیادوں پر ترقی کر رہا ہے اور تاریخ میں پہلی بار انتہائی تیز رفتاری سے شفافیت کے ساتھ ترقیاتی اور توانائی کے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں اور ایسے وقت انارکی پھیلانے کی کوشش عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔منفی سیاست کے موجد نے اقتدار کی ہوس میں قومی مفاد ات کو دائو پر لگانے سے بھی گریز نہیں کیا۔ملک کی ترقی و خوشحالی اور سی پیک میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور ملک و قوم کی روشن ہوتی ہوئی تقدیر سے کھیلنے والے ایسے سیاسی عناصر کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ افراتفری،محاذآرائی اورانتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے پاکستان کی تیز رفتار ترقی روکنا چاہتے ہیں اور یو ٹرن کے عالمی ریکارڈ ہولڈر سیاست دان ذاتی انا کی خاطر ملک و قوم کی تقدیر سے گھنائونا کھیل کھیل رہے ہیں اورانتشار پیدا کرنے والے عناصر کو عوام کی ترقی اوربدلتی ہوئی قسمت سے کوئی سروکار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مقبولیت سے خائف عناصر دراصل ملک کی تیز رفتار ترقی سے خائف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منزل ضرور حاصل کرے گا اور پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرنے والوں کے منفی حربے ناکام رہیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.