کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا

منگل 18 جولائی 2017 15:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شب بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کا شہریوں نے خوب لطف اٹھایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقوں کورنگی، صدر، لیاری، آئی آئی چندریگر روڈ ، شارع فیصل ،گلستان جوہر،فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، سرجانی ٹاون، نیو کراچی، نارتھ کراچی، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میںپیر اور منگل کی درمیانی شب ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے شہری بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔

متعلقہ عنوان :