فریڈم پارٹی کی میرواعظ کوا ن کے چچا کے جنازے میں شرکت سے روکنے کی مذمت

شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے پارٹی وفود کا اظہار یکجہتی

منگل 18 جولائی 2017 18:49

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میںڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے میرواعظ عمر فاروق کے چچا طارق احمد بچھ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میرواعظ کو ان کی نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر ایک وفدمولانا محمد عبداللہ طاری کی قیادت میں مرحوم کے گھر گیااوران کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

محمد عبداللہ طاری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے میرواعظ کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کو بھارتی غلامی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اپنے عزیزوں کے جنازوں میں شرکت سے بھی روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ گزشتہ چار سال سے نظر بند ہیں اور اس دوران اٴْن کے کئی قریبی رشتہ دار فوت ہوئے لیکن انہیں بھی اٴْن کی آخری رسومات میں شرکت سے روکا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثنا ء مولانا محمد عبداللہ طاری کی قیادت میں ایک وفد بھارتی فورسز کی ہاتھوں حال ہی شہید ہونے والے نوہٹہ کے نوجوان سجاد احمد گلکار کے گھر گیا اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کی امین اور ان کے مشن کے نقیب ہیں۔ ادھر پارٹی کا ایک اور وفدایڈوکیٹ فیاض احمد سوداگر اوربشیر احمد شاہ کی قیادت میںکوکرناگ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ان کے گھر گیا۔