محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا پیش گوئی

بدھ 19 جولائی 2017 13:46

محکمہ موسمیات کی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے مختلف علاقوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میںگوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان ڈویژن، سندھ، مشرقی بلوچستان میں ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، کوئٹہ ڈویژن، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن جبکہ راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مکران، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :