سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں ،
ہمارا وزیراعظم صادق اور امین ہے،مسلم لیگ (ن) اعلیٰ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگا‘ شریف خاندان نے تصدیق شدہ دستاویزات جے آئی ٹی میں پیش کیں‘ نوز شریف کا مقصد ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی اور سی پیک کی تکمیل ہے‘ سیاسی یتیموں کا 2018 میں نواز شریف کی کارکردگی سے مقابلہ ہوگا‘ جے آئی ٹی بھی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں مریم اورنگزیب اور طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 21 جولائی 2017 15:21
(جاری ہے)
وزیراعظم نے عملاً پورے خاندان کو قانون کے سامنے پیش کیا۔ وزیراعظم نے تمام تر استثنیٰ کے باوجود نئی روایت قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر اپنے کسی دور حکومت میں کوئی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی۔
نواز شریف کے خلاف مخبر اور بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی خدمات بھی لی گئیں۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان پر بدعنوانی کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا سماعت کے دوران رواں تبصروں کا عدالتی حکم پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جو بات ہو وہ عدالتی حکم نہیں ہوتا۔ جے آئی ٹی تحقیقات کے دوران شریف خاندان کے دستاویزات تصدیق شدہ ہیں نوٹری پبلک سے تصدیق سے متعلق بھی ہم نے مدلل جواب دیا۔ قابل احترام ججز نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے پیش کردہ دونوں خطوط کو عدالت نے باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا۔ جے آئی ٹی رپورٹ بددیانتی پر مبنی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ عدلیہ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔ وزیراعظم کا مقصد ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی اور سی پیک کی تکمیل ہے۔ عمران خان مبارک ہو کہ لواری ٹنل کا بھی افتتاح ہوگیا ہے۔ بنی گالہ میں روزانہ شام کو تماشا لگانے کا عوام پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ احتساب کا مطالبہ کرنے والا ملک کی تین عدالتوں سے مفرور ہے۔ اس تماشے اور جھوٹ کے بازار کو ختم ہونا چاہئے۔ یقین ہے ایک بار پھر احتساب کے عمل میں سرخرو ہوں گے۔ جھوتے الزامات لگانے والوںکو 2018 میں ایک بار پھر شکست ہوگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ سیاسی یتیموں کا آج آخری آسرا بھی ختم ہونے جارہاہے مخالفین سمجھتے تھے کہ اقتدار کا لنگر یہیں سے ملے گا۔ مخالفین کے پاس 2018 میں عوام کے سامنے جانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ مخالفین جو روز عدالت میں اکٹھے ہوتے ہیں اداروں کا کندھا استعمال کرتے ہیں سیاسی مکالفین سے بھری عدالت ثبوت ہے کہ مقدمہ اقتدار کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سوال یہہے کہ ایک پائی کی کرپشن ہوئی ‘ عہدے کا غلط استعمال ہوا‘ تیسرا سوال یہ ہے کہ کوئی ایسی جائیداد بنائی ہو جس کا گوشواروں میں اندراج نہ ہو۔ تینس والوں کا جواب نہیں میں ہے تو ہمارے لئے مقدمہ ختم ہوگیا۔ جے آئی ٹی بھی وزیراعظم کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کرسکی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہممیں سزا اور جزا کی کوئی فکر نہیں ہمارا وزیراعظم صادق اور امین ہے۔ مقدمہ ختم ہوگیا ہے لیکن نواز شریف کا مقدمہ ختم نہیں ہوا۔ وزیراعظم کا مقدمہ اس دن ختم ہوگا جس دن دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم کا مقدمہ امن اور سی پیک مکمل کرنے کا ہے۔ سیاسی یتیموں کا 2018 میں نواز شریف ی کارکردگی سے مقابلہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.