رواں ماہ مون سون کی بارشوں کے نتیجہ میں شمالی وزیرستان ایجنسی و کرم ایجنسی میں 3مکانات مکمل طور پر تیاہ ہوئے

جمعہ 21 جولائی 2017 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2017ء) رواں ماہ مون سون کی بارشوں کے نتیجہ میں شمالی وزیرستان ایجنسی و کرم ایجنسی میں 3مکانات مکمل طور پر تیاہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق رواں ماہ مون سون بارشوں کے نتیجہ میں شمالی وزیرستان ایجنسی میں دو گھر مکمل طور پر ہوئے ہیں جبکہ کرم ایجنسی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہواہے ۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے مون سون بارشوں اور ایمرجنسی کی صورت حال میں کنٹرول روم قائم کیا ہے جو 24گھنٹے کام کرے گا حکام کے مطابق فاٹا اور پاٹا کی ایجنسیوں میں رہائش پذیر لوگ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فون نمبر 091-9216336پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :