محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن بارش کی پیشنگوئی

ہفتہ 22 جولائی 2017 13:41

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2017ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کشمیر،بالائی پنجاب میںراولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، ہزارہ، میر پور خاص، حیدر آباد ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ فاٹا، خیبرپختونخوا، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال، بہاولپور ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ،کراچی، سبی، ژوب، نصیرآباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، میر پور خاص ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تاہم لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :