کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں گرمی کی لہر49دن تک مزید جاری رہے گی

ہفتہ 22 جولائی 2017 15:24

مسقط ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں گرمی کی لہر49دن تک مزید جاری رہے گی۔کویتی خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق کویت سمیت دیگر خلیجی ممالک میں گرمی شدید لہر شروع ہوچکی ہے جس میں دن کے وقت درجہ حرارت50سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے،یہ سلسلہ 49دن تک مزید جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ماہر موسمیات کے مطابق 15جولائی سے شروع ہونے والی لہر میںدن میں شدید گرمی اور رات کے وقت ساحلی علاقوں میں رطوبت رہے گی ،بعض صحرائی علاقوں میں موسم گردآلود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :