جعلی بیان شائع کرنے پر مہر علی بخاری نے متعلقہ شخص کو نوٹس بھجوادیا

دو کروڑ حرجانے کے نوٹس میں تحریری معافی نامہ سمیت سازش کی وضاحت بھی مانگ لی

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:07

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء و مخدوم دربار عالیہ میراکلسی شریف پیر سید مہرعلی بخاری ایڈووکیٹ نے بے بنیاد ‘ جھوٹی اور من گھڑت خبر شائع کرنے والے متعلقہ شخص کو دو کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

(جاری ہے)

پیر سید مہرعلی بخاری ایڈووکیٹ کے نام سے گزشتہ دنو ں جعلی بیان شائع کروا کر ان کے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچانے کی سازش کی گئی ۔ پیر سید مہرعلی بخاری ایڈووکیٹ نے متعلقہ صحافی کو تحریری معافی نامہ ‘وضاحت کرنے اور جس شخص کی ایماء پر بیان شائع کرایا گیا اس کی پوری تفصیل مہیا کرنے کیلئے نوٹس بھیجا ہے۔