ہنگو‘ اورکزئی ایجنسی میں مکان کی چھت منہدم‘ ایک جاںبحق ‘ ایک زخمی

ہفتہ 22 جولائی 2017 18:47

سرہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) اورکزئی ایجنسی میں مرمتی کام کے دوران مکان کی چھت گر نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی نے بتایا کہ ہفتہ کو اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ یخ کنڈائو میں شاہ زیب نامی شخص کے کچے مکان میں کمرے کی چھت میں مرمتی کام جاری تھا کہ اسی دوران اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود شاہ زیب ولد شیر زاخان ملبے تلے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص زرمین ولد لقمان کو ملبے سے زخمی حالت میں نکالنے کے بعد ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق چھت گرنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ جس وقت چھت کی مرمت جاری تھی تو اس دوران بارش کا سلسلہ بھی جاری تھاجس کی وجہ سے یہ واقعہ رونماء ہوا تاہم واقع میں زخمی زرمین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :