چین، جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کاامکان

بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے شہری ہیٹ سٹروک اور آگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،محکمہ موسمیات

بدھ 26 جولائی 2017 12:37

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کی پیشنگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ دریائے یانگٹ زی کے جنوبی علاقوں جیانگ ہوئی کے میدانوں اور سچوآن بیسن میں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا جبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40ڈگری سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ان علاقے کے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیٹ سٹروک اور آگ سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں سے باہر اپنی سرگرمیاں محدود کریں ۔محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں زرد اورنج الرٹ جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :