بچوں کو مقصد زندگی سے روشناس کرانا والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے ‘وہ قومیں ترقی نہیں کرسکتی جن اقوام کے بچے والدین اور اساتذہ کا احترام نہ کریں

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز کا تقریب سے خطاب

بدھ 26 جولائی 2017 17:08

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ بچوں کو مقصد زندگی سے روشناس کرانا والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے وہ قومیں ترقی نہیں کرسکتی جن اقوام کے بچے والدین اور اساتذہ کا احترام نہ کریں ،اقبال کے شاہینوں کو میدان عمل میں اتارنے سے قبل قرآن کی تعلیم سے آگاہ کرنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے غزالی کالج آف سائنس کوٹلی کے دورہ کے موقع پر کیا ،اس موقع پر محمود الحسن چودھری بھی ہمراہ تھے ،اس موقع پررفعت عزیز نے کہا کہ موجودہ امتحانی نتائج میں بچیوں نے میدا ن مارا ہے جو خوش آئند بھی ہے ان بچیوں کو قرآن کی تعلیم سے روشناس کرا کے قومی دھارے میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع بھی فراہم ہونا چاہیے آزادکشمیر میں خواتین کو الگ یونیورسٹیز ،میڈیکل کالجز اور دیگر شعبوں میں بھی علیحدہ سے کام کرنے کا موقع فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر قوم کی خدمت کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :