زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیر نو پروگرام کے تحت لیپہ ویلی کے سرحدی دیہات میں زیرتعمیر تعلیمی اداروں ،

محکمہ خوراک کے ڈپو ،سمیت دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں سیکرٹری سیرا سردار محمدفاروق تبسم کی تعمیر نو پروگرا م کے افسران کے ہمراہ مختلف منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 16:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) آزادکشمیر کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری تعمیر نو پروگرام کے تحت لیپہ ویلی کے سرحدی دیہات میں زیرتعمیر تعلیمی اداروں ،محکمہ خوراک کے ڈپو ،سمیت دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں جائیں ۔ان خیالات کااظہار سیکرٹری سیرا سردار محمدفاروق تبسم نے تعمیر نو پروگرا م کے افسران کے ہمراہ دورہ لیپہ کے دوران مختلف منصوبوں کے معائنہ کے دوران کیا ۔

اس موقع پرپروگرام منیجر ڈی آر یو مظفرآباد بدر منیر ، ڈائریکٹر سیراکامران وانی ،اسسٹنٹ کمشنر لیپہ شفقت گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے ، سیکرٹری سیرا سردارمحمدفاروق تبسم نے کہاکہ تحصیل لیپہ کا علاقہ جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل خوبصورت خطہ ہے یہاںکے لوگوں کی دفاع وطن کی خاطر بے مثال قربانیاںہیں ،ان تمام علاقوں میںبسنے والے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

دشوار گذار پہاڑی علاقہ اور موسم سرما میں برفباری کے باعث سفری سہولیات مسدود ہونے کو مدنظررکھتے ہوئے ان علاقوں میں زیر تعمیر منصوبوںپر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کی رفتار کو بڑھایا جائے تاکہ جلد از جلد یہ منصوبے مکمل ہوکر متعلقہ محکموں کے سپرد کئے جاسکیں ۔سیکرٹری سیرا نے کہا کہ موسم سرما میں برف باری کے باعث سڑک بند ہونے اورلیپہ ویلی کا زمینی رابطہ کٹنے کو مدنظررکھتے ہوئے مناسب خوارک کے ذخیرہ کے لئے غلہ ڈپو کی عمارت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جبکہ اس خوبصورت خطہ میں دوردرازمیں تعلیمی اداروں میں طلباء کو جدید دورکے تقاضو ں سے ہم آہنگ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :