کراچی، موسم گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

منگل 1 اگست 2017 12:40

کراچی ۔ یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2017ء) موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے پر منگل کی صبح کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سرکاری ونجی اسکول اورکالج کھل گئے اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، یونیفارم میں ملبوس بچوں کی بڑی تعداد اسکولوں کی جانب رواں دواں دکھائی دی جبکہ اسکولوں کی گاڑیاں سڑکوں پر آنے کی وجہ سے ٹریفک کے دبائو میں بھی اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :