ویتنام میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 7 افراد ہلاک ، تھائی لینڈ میں شدید سیلابوں کے باعث کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے

جمعہ 4 اگست 2017 12:28

منیلا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) مشرقِ بعید ان دنوں شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہے ۔ویتنام کے شمال میں پہاڑی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تھائی لینڈ میں شدید سیلابوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلابوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ملک کا شمال مشرقی حصہ ہے، جو چاولوں کی کاشت کی وجہ سے مشہور ہے۔ اس تناظر میں بتایا گیا ہے کہ ان شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے مجموعی طور پر 300 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ حکام کے مطابق5 جولائی سے جاری ان بارشوں کی وجہ سے تھائی لینڈ کی10 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :