ڈویلپنگ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام وادی نیلم میں تین روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ کا آغاز

جمعہ 11 اگست 2017 16:10

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) ڈویلپنگ ہیلتھ کیئر کے زیر انتظام وادی نیلم میں تین روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ کا آغاز، مفت ادویات آپریشن کی جملہ سہولیات فراہم ہوں گی۔ ڈی ڈبلیو ایچ کے کنٹری ڈائریکٹر ذوالفقار حیدر راجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ22 ویں سالانہ تین روزہ میڈیکل فری سرجیکل آئی کیمپ کا وادی نیلم ڈگری کالج آٹھمقام میں آغاز کر دیا گیا ہے۔

وادی نیلم بھر تائوبٹ جانوائی پھلاوائی کیل شاردہ دوریاں نگدر نیلم چلہانہ جورا کنڈل شاہی جاگراں کے علاقوں میں تشہیری مہم مکمل کر لی گئی ہے پہلے دن ایک ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ آنکھوں کے موتیا کا مفت آپریشن کے ساتھ فری ادویات دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

فری سرجیکل کیمپ میںمریضوں کی دیکھ بھال کے لئے مقامی نوجوان بحثیت رضا کار اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

پرچی،چیک اپ، کمپیوٹر ٹسٹ،بائیو میٹرک ٹسٹ،اے سکیننگ ٹیسٹ،ادویات، فیکو سرجری جملہ سہولیات جو کہ بین لاقوامی معیار کی ہیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ماہر سرجن امراض چشم ناصر احمد چوہدری، ڈاکٹر یاسر افضل گھمن، ڈاکٹر مصطفی علوی مریضوں کے معائنہ کے ساتھ موتیا کے حامل مریضوں کی جدید ترین مشینری اور لیزر شعاعوں سے سرجری اور علاج کر رہے ہیں۔ فری سرجیکل کیمپ صاحبزادہ حافظ محمد احسن کی زیر سرپرستی منعقد کیا گیا ہے۔فیضان ویلفیئرارگنائزیشن کا خصوصی تعاون بھی حاصل ہے۔ آپریشن کے پندرہ دن بعد مریضوں کا مفت معائنہ کیاجائے گا۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ اورکے تعاون کی بھی شکریہ ادا کیا ہے۔