آئین کی رو سے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے حقوق برابر ہیں‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 12 اگست 2017 23:08

مظفرگڑھ ۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر سیف انور نے کہاہے کہ ملک کے آئین کی رو سے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے برابر کے شہری ہیں‘ برداشت اور احترام کا رویہ اسلام کی تعلیمات کا لازمی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام تعصبات سے باہر نکلنا ہے جو ہمارے درمیان نفرت پیدا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد بین المذاہب ہم آہنگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کو نسل سردار عمر خان گوپانگ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔تقریب سے مولانا عبدالمعبود آزاد،سیدگلزار نقوی،سید ہلال کاظمی، پرو فیسر افتخار ہاشمی،سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا اور تقریب کے آخر میں مولانا عبدالمعبود آزاد نے ملک کی بقاء و سلامتی ، اور ترقی و خوشحالی کے لیئے خصوصی دعاء کرائی،۔تقریب میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔