والدین اپنے بچوں کو ریسنگ اور ون ویلنگ جیسے موت کے کھیل نہ کھیلنے دیں‘ ڈاکٹرارشاد الحق

ہفتہ 12 اگست 2017 23:08

مظفرگڑھ ۔12اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ریسکیو 1122 کے انچارج ڈاکٹر ارشادالحق نے 14اگست کے سلسلے میں کی جانیوالی تیاریوں کے موقع پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی جانب سے مظفرگڑھ کی عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے‘ یہ دن سرکاری سطح پر قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے‘ ہر پاکستانی بلخصوص بچوں اور نوجوانوں کو اس دن کا عید کے دن کی طرح سے انتظار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بہت جوش و جذبے کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔لیکن کچھ نوجوان اس جوش و جزبے میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ وہ نہ صرف خود کو بلکہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کیلئے بھی خطرہ کا باعث بن جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :