کھوئی رٹہ کا رہائشی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا

منگل 15 اگست 2017 20:01

سیری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء)کھوئی رٹہ کا رہائشی کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ ماہل کا رہائشی حوالدار(ر) رشید ولد کالا خان عمر 70 سال قوم جاٹ ساکن ماہل ٹوک مشین پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاںبحق ہو گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنمائوں سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت بعدازاں مرحوم کو سوگوران کی موجودگی میں سپر د خاک کر دیا گیا ادھر کھوئی رٹہ کے صحافیوں شوکت علی کھوکھر ، شہزاد ملک، محمد نثار راجہ ، اظہر محمو کھوکھر ، یاسر ترابی ، واصف علی واصف ، سید سراج القمر بخاری، مظہر حسین ، امتیاز راجہ، زاہدعباس ، زاہد سلطانی ، راہی معصوم ، عامر خلیل ، حسن جہانگیر و دیگر نے حوالدار(ر) رشید کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کیا ۔