آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن نے یوم نیلہ بٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

بدھ 16 اگست 2017 17:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن نے یوم نیلہ بٹ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا،مسلم کانفرنسی رہنمائوں پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی،دیوان علی خان چغتائی،شمیم علی ملک،میر عتیق الرحمن،مفتی منصورالرحمن،سمعیہ ساجد راجہ،شیخ مقصود احمد،خواجہ محمد شفیق،انصر پیرزادہ،سید اظہر گیلانی،سید یاسر نقوی،کوثر پروین ایڈووکیٹ،میر امتیاز احمد اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم نیلہ بٹ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر عشرہ تکمیل پاکستان بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں اور 23اگست کو یوم نیلہ بٹ کے بجائے کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن منعقد ہو گا،کارکنان اور عہدیداران اس کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات محنت کریں،نیلہ بٹ تحریک آزدی کشمیر کا نقطہ آغاز ہے،نیلہ بٹ سے چلنے والی تحریک کی چنگاریاں آج بھی مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کی صورت میں موجود ہیں،اس بار یوم نیلہ بٹ کو تکمیل پاکستان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ سیاسی رسہ کشی میں نیلہ بٹ کا جلسہ نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔23اگست کو یوم نیلہ بٹ کے موقع پر کارکنان مسلم کانفرنس بھر پور شرکت کریں گے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی جلائی ہو شمع کو ہر حال میں روشن کا کا عزم کریں گے۔مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدے کا نام ہے یوم نیلہ بٹ تحریک حریت تکمیل پاکستان اور رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس،قائد تحریک کی آزادی،تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی عالمی خدمات کو خراج تحسین اور تجدید عہد کا دن ہے۔ہمارے اسلاف نے دو قومی نظریے کے تحت قربانیوں کی جو عظیم تاریخیں رقم کر رکھی ہیں ہم اور ہماری آنے والی نسلیں اس کو پورا کر کہ دم لیں گے۔