پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کوئی ایساکام نہیں کیا جس سے زرداری صاحب کی حکومت ختم ہو ، نوازشریف وزارت عظمیٰ کیلئے نہیں بلکہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے جدوجہد چاہتے ہیں،ہمیں اپنی حکومت چلانے کیلئے کسی پارٹی کے اتحاد کی ضرورت نہیں ہے مگر ملک کیلئے ہم سمجھتے ہیں اتحاد بہتر ہے ، اگر اگلے الیکشن کے بعد بھی خدانخواستہ دھرنے شروع ہوگئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا ، ہم چاہتے ہیں اگلا الیکشن اتنا شفاف ہو کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 16 اگست 2017 23:40

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کوئی ایساکام نہیں کیا جس سے زرداری صاحب کی حکومت ختم ہو ، نوازشریف وزارت عظمیٰ کیلئے نہیں بلکہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے جدوجہد چاہتے ہیں،ہمیں اپنی حکومت چلانے کیلئے کسی پارٹی کے اتحاد کی ضرورت نہیں ہے مگر ملک کیلئے ہم سمجھتے ہیں اتحاد بہتر ہے ، اگر اگلے الیکشن کے بعد بھی خدانخواستہ دھرنے شروع ہوگئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا ، ہم چاہتے ہیں اگلا الیکشن اتنا شفاف ہو کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سیاسی استحکام آیا تو وہ ہم سے آگے نکل گیا ، افغانستان میں بھی سیاسی استحکام آچکا ہے اگر اسی طرح چلا تو وہ بھی ہم سے آگے نکل سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں استحکام لانا ہے ، ہمیں اپنی حکومت چلانے کیلئے کسی پارٹی کے اتحاد کی ضرورت نہیں ہے مگر ملک کیلئے ہم سمجھتے ہیں اتحاد بہتر ہے ، اگر اگلے الیکشن کے بعد بھی خدانخواستہ دھرنے شروع ہوگئے تو ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا ، ہم چاہتے ہیں اگلا الیکشن اتنا شفاف ہو کہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے ٹیک آف کر چکے ہیں اور وزیراعظم اس میں خاص دلچسپی رہے ہیں ، ہم انشاء اللہ اس منصوبے کو ہر صورت تکمیل تک پہنچائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کے پچھلے دور حکومت میں کوئی ایساکام نہیں کیا جس سے زرداری صاحب کی حکومت ختم ہو ، نوازشریف متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں اب وزارت عظمیٰ نہیں چاہیے بلکہ وہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے جدوجہد چاہتے ہیں ۔