نیلم: بائیسواں تین روزہ سالانہ فری سرجیکل آئی کیمپ اختتام پزیر

کیمپ میں 1761 مریضوں کا مفت چیک اپ، 837مریضوں کے کمپیوٹر ٹسٹ اور 65 آپریشنز کئے گئے

جمعرات 17 اگست 2017 19:25

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) آٹھمقام وادی نیلم میں بائیسواں تین روزہ سالانہ فری سرجیکل آئی کیمپ اختتام پزیر ہو گیا۔ اس کیمپ میں 1761 مریضوں کا مفت چیک اپ، 837مریضوں کے کمپیوٹر ٹسٹ اور 65 آپریشنز کئے گئے۔

(جاری ہے)

DWHکے کنٹری ڈائریکٹر ذوالفقار حیدر راجہ نے کیمپ کے اختتام پر آٹھمقام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں انکی تنظیم لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور اس وقت تک سارے آزاد کشمیر میں تین ہزار کے قریب لوگوں کے مفت آپریشنز جبکہ چالیس ہزار مریضوں کی آنکھوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ وادی نیلم میں آنکھوں کے علاج کے لئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے اور پورے آزاد کشمیر اور پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوگ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آندھا ہو جانا اپنا مقدر سمجھتے ہیں جو درست نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ بروقت علاج کروانے سے اس معذوری سے بچا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ 22۔23۔24 ستمبر کو ضلع جہلم میں فری سرجیکل آئی کیمپ لگایا جائے گا۔