سنجاوی، عطائی ڈاکٹروں کا راج برقرار،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،اعلیٰ حکام بھی خاموش تماشائی بن گئے

جمعہ 18 اگست 2017 19:43

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) عطائی ڈاکٹروں کا راج برقرار،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،اعلیٰ حکام بھی خاموش تماشائی بن چکی ہے۔سنجاوی جو کہ 1لاکھ سے زاہد آبادی پر مشتمل ہے اور 1لاکھ آبادی والا شہر ہے آج قبضہ گروپ عطائی ڈاکٹروں کی رحم وکرم پر ہے ۔یہی عطائی ڈاکٹرز سنجاوی کے سادہ لوح ،ان پڑھ لوگوں کو بیوقوف سمجھ کر خوب لوٹ رہے ہیں جسکی واضح ثبوت تمام کے تمام بھائی عطائی ڈاکٹر ہے اور ہر بھائی کا علیحدہ علیحدہ غیر قانونی میڈیکل اسٹور اور چار غیر قانونی میڈیکل کمپلیکس ہے ۔

اس میں دنیا کی ہر قسم آپریشن کی جاتی ہے لیکن اسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔اور انہی غیر قانونی میڈیکل اسٹوروں اور کمپلیکس میں ہر کوئی بیٹھ کر علاج کرواتا ہے۔

(جاری ہے)

قبضہ گروپ عطائی ڈاکٹر وں کی وجہ سے کئی خاندانوں کو زندگی بھر کیلئے معزور کردیا گیا ہے۔سب سے بڑ ھ کرعطائی ڈاکٹر ز کی ایک بیٹی جوکہ میٹرک او ر ایف اے میں تین تین بار فیل ہو چکی ہے ۔

اسے خواتین کا پوشیدہ امراض کاعلاج کروایا جارہا ہے۔قبضہ گروپ ڈاکٹروں نے سنجاوی کے مین بازار میں ایک اور غیر قانونی میڈیکل کمپلیکس تعمیر کررہے ہیں ۔جسکی وجہ سے ٹریفک کی کے مسائل روز کا معمول بن چکی ہے۔سنجاوی کا سیاسی ،سماجی ،مذہبی جماعتوں نے صوبائی متحسب ،صوبائی وزیر صحت اور دیگر حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ سنجاوی اور دکی کے عوام نام نہاد اور قبضہ گروپ عطائی ڈاکٹروں کا بائیکاٹ کریں۔