چین میں موسلادھار بارش ،

تیز ہوائوں اور گھن گرج کی پیشنگوئی

ہفتہ 19 اگست 2017 17:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے وسطی اور شمالی صوبوں کے بعض حصوں میں موسلادھار بارش ، تیز ہوائوں اور ژالہ باری کے لئے بلیو الرٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی مرکز موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ہفتے اور اتوار کو شان شی ، ہینان ، شنڈونگ ، ہوبی اور جیانگ شو صوبوں میں گھن گرج یا ژالہ باری ہو گی جبکہ ہیبی ، شنڈونگ ، ہینان اور انہوئی صوبوں کے بعض حصوں میں 24گھنٹوں میں 70ملی میٹر سے زیادہ طوفانی بارش ہو گی ، مرکز نے جنوب مغربی سچوان طاس کے علاوہ جنوبی صوبوں کے درجہ حرارت میں آئندہ دس روز میں اضافے کی پیشنگوئی کی ہے، چین میں موسم کے بارے میں خبردار کرنے کیلئے چار سطحی رنگین نظام ہے جن میں سرخ رنگ کا انتباہ انتہائی شدید اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر نارنجی ، زرد اوربلیو ہیں ۔

متعلقہ عنوان :