ایشیاء کاعظیم لیڈر سازشوں کاشکارہوگیا،سازشیوں کوتاریخ معاف نہیں کرے گی،پیرسیدسرفرازگیلانی

ملک دشمن عناصر کا پیچھا نظریاتی کارکنان پی ایم ایل (این) قبر تک نہیں چھوڑیں گے ،مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے

اتوار 20 اگست 2017 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)سابق امیدواراسمبلی ، نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہاہے کہ میاں نوازشریف پاکستان کو جنوبی ایشیاء میں حقیقی معنوں میں ٹائیگر بناناچاہتے تھے لیکن سیاست کے میدان میں اُن کے آگے سازشیں راستے کاپتھر بنی رہیں ، سازشیوں نے شریف خاندان کوپانامہ کیس میں پھنساکر جس انداز سے ڈرامہ رچایا وہ قابل مذمت ہے ، میرا سازشی عناصر سے سوال ہے کہ کیامیاں نوازشریف محب وطن نہیں ہیں ،کیا انہوں نے تعمیروترقی کے ریکارڈ قائم نہیں کئے ،پاکستانی وکشمیری قوم نے میاں نوازشریف کو اپنے دلوں میں بسائے رکھاہے ، اِس سے بڑا ثبوت اورکیاہوسکتاہے،انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر پاکستان اورعوام دونوں کے دشمن ہیں ،ْ سازشی عناصر کو تاریخ ہرگزمعاف نہیں کرے گی ،ْ سچ دب سکتاہے چھپ نہیں سکتا اورنہ ہی سانچ پرآنچ آ سکتی ہے ، وقت آنے پرسازشی نہ صرف پریشان ہوں گے بلکہ اپنے کئے پرانہیں شرمندگی کا سامناضرور ہوگا ، پیرسیدسرفرازگیلانی نے کہاکہ سازشیوں کو کچھ نہیں ملنے والا ، مہرہ کاکردارادا کرنے والے ہمیشہ پریشانی کا شکار رہتے ہیں نہ اُنہیں اقتدار ملے گا اورنہ ہی اُنہیں عوام پسند کرتی ہے ، عمران خان کو 2018ء کے انتخابات میں آٹے دال کابھائومعلوم ہوجائیگا ، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے میاں نوازشریف پر جو تنقید کی جارہی ہے کہ کیا پیپلزپارٹی والے صادق امین کے ذمرے میں آتے ہیں ، خدارا عوام الناس کو بیوقوف نہ بنایاجائے عوام باشعور ہیں ،سازشیوں کی چالوں سے ایشیاء کے عظیم لیڈر میاں نوازشریف شکارہوچکے ہیں، آنیوالے دنوں میں سازشیوں کواپنی اوقات کاخوب اندازہ ہوجائیگا، جنہیں عوام اور تاریخ بھی معاف نہیں کرے گی کیونکہ قانون قدرت بھی اپنی اہمیت برقراررکھتاہے ،میاں نوازشریف کٹھن آزمائش سے گزررہے ہیں جنہیں رب العزت تمام آزمائشوں میں سرخرو کریں گے اورعوام کی خدمت کابھی موقع فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

2018ء کاسورج چڑھتے ہی سازشی عناصراس طرح مٹ جائیں تو خوردبین سے بھی نظر نہیں آئیں گے ۔ملک دشمن عناصر کا پیچھا نظریاتی کارکنان پی ایم ایل (این) قبر تک نہیں چھوڑیں گے ،مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔