ویمن یونی ورسٹی آزادجموں وکشمیر نے پی ایچ ڈی کلاسز کے اجراء کا فیصلہ کر لیا

اتوار 20 اگست 2017 18:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)ویمن یونی ورسٹی آزادجموں وکشمیر نے پہلی بار پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء کا فیصلہ کر لیا ،پہلے مرحلے میں 5شعبہ جات میں پی ایچ ڈی کلاسز شروع کی جائیں گی جس کے لیے مایہ ناز فیکلٹی دستیاب ہو گئی ہے ،اس ضمن میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو این او سی اجرائیگی کے لیے باقاعدہ تحریک کر دیا گیا،ترجمان جامعہ کے مطابق وائس چانسلر میرٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کی خصوصی دلچسپی سے پہلے مرحلے میں باٹنی ،بائیوٹیکنالوجی ،کیمسٹری،فزکس،زوالوجی میں پی ایچ ڈی کلاسز شروع کی جائیں گی اور بعد ازاں فیکلٹی کی دستیابی پر مزید شعبہ جات میں بھی پی ایچ ڈی کلاسز کا اجراء ہو گا ،آزادکشمیر بھر کے عوامی حلقوں نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو پی ایچ ڈی کلاسز کے اجراء پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ اب ریاست کے اندر ہی خواتین اپنے گھر کی دہلیز پر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر سکیں گے ۔