پی پی پی ، اے این پی ، ایم کیو ایم نے عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی حمایت کی تھی ، چوہدری نثار علی خان

جماعت اسلامی ، جے یو آئی (ف) ، پی ٹی آئی نے بھی فوجی آپریشن کی حمایت کی ، سابق وزیرداخلہ

اتوار 20 اگست 2017 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی 6اہم جماعتوں بشمول دینی جماعتوں کی فوجی آپریشن اور عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی حمایت کرنے کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی تینوں سیاسی و قوم پرست جماعتوں نے بھی آپریشن سے قبل عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی حمایت کی۔

میڈیا میں اس حوالے سے آنے والی خبروں ، کالموں کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کیا جائے ، دینی جماعتوں جماعت اسلامی پاکستان ، جمعیت علمائے اسلام (ف)اور پاکستان تحریک انصاف تینوں نے عسکریت پسندوں سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد فوجی آپریشن کی مخالفت نہیں کی ، اس طرح مذاکرات بھی قومی اتفاق رائے سے ہوئے اور فوجی آپریشن بھی اتفاق رائے سے شروع ہوا۔