حکومت آزاد کشمیر کاگڈ گورننس کی جانب ایک اور قدم، انتظامی اصلاحا ت کمیٹی کی سفارشات پر محکمہ خوراک میں 43تبادلوں کا نوٹس جاری کر دیا، سیکرٹری خوراک نے منظوری دیدی

پیر 21 اگست 2017 18:38

(مظفرآباد (آئی این پی)حکومت آزاد کشمیر کاگڈ گورننس کی جانب ایک اور قدم، انتظامی اصلاحا ت کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سیاسی دبائو کے برعکس کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خوراک میں 43تبادلہ جات کا نوٹس جاری کر دیا ۔ سیکرٹری خوراک نے مفاد سرکار و انتظامی امور کے پیش نظر آزاد کشمیر بھر میں مختلف نوعیت کے تبادلہ جات کی منظوری دیتے ہوئے ملازمین کو اپنی اصل جائے تعیناتی پر حاضر کرنے کی منظوری دی ہے ۔

ان تبادلہ جات میں ایاز بٹ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر متعینہ دفتر ڈی ایف سی مظفرآباد کو تبدیل کر کے بطور انچارج ڈپو ہٹیاں جبکہ تاحکم ثانی منڈل و وموجی کا اضافی چارج دیا گیا ہے ، محمد شفیع اعوان ہیڈ کلر ک انچارج ڈپو ہٹیاں / منڈل اپنی اصل جائے تعیناتی نظامت خوراک راولپنڈی ، خواجہ محمد اشرف جونئیر کلرک منسلک ڈپو منڈل اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی نیلم حاضرہونگے، مسٹرفرید احمد جونئیر کلر ک انچارج ڈپو لوات کو اپنے اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی نیلم،عبدالجبار فوڈگرین انسپکٹر انچارج ڈپو لواریاں کو ڈپو لوات کا تا حکم ثانی اضافی چارج، سید ماجد حسین شاہ فوڈ گرین سپروائزر متعینہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نیلم کو تبدیل کر انچارج ڈپو نگدر، سید اسرار حسین شاہ فوڈ گرین انسپکٹر انچارج ڈپو باڑیاں کو ڈپو اٹھمقام کا تاحکم ثانی اضافی چارج، شفیق احمد ہیڈ کلرک متعینہ ڈپو ہاڑی گہل کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی باغ، قمر عباس فوڈ گرین انسپکٹر انچارج ڈپو سدھن گلی کو تبدیل کر کے انچارج ڈپو ہاڑی گہل اور تاحکم ثانی ڈپو ہا شجاع آباد کہوٹی بازار کا اضافی چارج ،اختر حسین بانڈے فوڈ گرین سپروائزر انچار ج ڈپو بیر پانی کو ڈپو سدھن گلی کا اضافی چارج، محمد ادریس سینئر کلرک انچارج ڈپو ڈھلی /چترہ ٹوپی وبڑی باڑی کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی باغ، سید عباس علی شاہ جونئیر کلرک انچارج ڈپو شجاع آبادکہوٹی بازار کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی باغ، ضیاء الرحمان فوڈ گرین سپروائزر منسلک ڈپو دھیر کوٹ کو تبدیل کر کے بطور انچارج ڈپو ڈھلی، اظہر علی گردیزی فوڈ گرین انسپکٹر انچارج ڈپو باغ کو تاحکم ثانی چترہ ٹوپی و بڑی باڑی کا اضافی چارج ،کمال افسر جونئیر کلرک انچارج ڈپو رنگلہ کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی باغ، جمیل احمد عباسی فوڈ گرین انسپکٹر انچارج ڈپو کٹکیر کو ڈپو رنگلہ کا تاحکم ثانی اضافی چارج ، محمد شبیر سینئر کلرک انچارج ڈپو چڑالہ کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی باغ، عبدالحسیب فوڈ گرین سپروازئر انچارج ڈپو چمنکوٹ کو ڈپو چڑالہ کا تاحکم ثانی اضافی چارج ، ارشد فیاض سینئر کلرک انچارج ڈپو کھائی گلہ ،علی سوجل و کہوکوٹ کواپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی راولاکوٹ ، محمد مشتاق شجاع فوڈ گرین انسپکٹر متعینہ دفتر ڈی ایف سی راولاکوٹ کو تبدیل کر کے بطورانچارج ڈپو کھائیگلہ مذکورکو تاحکم ثانی ڈپوہاء چھوٹا گلہ و حسین کوٹ کا عارضی طور پر اضافی چارج ، اشتیاق احمد سینئر کلرک انچارج ڈپو منڈھول کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی راولاکوٹ، محمد مواعظ فوڈ گرین سپروائزر متعینہ دفتر ڈی ایف سی راولاکوٹ کو تبدیل کر کے بطور انچارج ڈپو منڈھول ،عبدالسلام بٹ جونئیر کلرک انچارج جدید فلور ملز گوراہ کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی سدھنوتی ، محمد عاطف فوڈ گرین سپروائزر انچارج ڈپو ٹاہلیاں کو تبدیل کر کے انچارج جدیدفلور ملز گوراہ ، ساجد حسین فوڈ گرین سپروائزر انچارج ڈپو ٹاہلیاں /پنتھل کو ڈپو ٹاہلیاں کا تاحکم ثانی اضافی چارج ، سرفراز نواز جونئیر کلرک انچارج ڈپو چمبہ گلی کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈی ایف سی سدھنوتی، طار ق رحیم فوڈگرین سپروائزر انچارج ڈپو بلوچ کو چمبہ گلی کا اضافی چارج، اشتیاق علی جونئیر کلرک منسلک ڈپو دچھور میراں کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد، یاسر مظہر جونئیرکلرک متعینہ یونائیٹڈ کشمیر فلور روات کو اپنی اصل جائے تعیناتی نظامت خوراک روالپنڈی، محمد الطاف خان فوڈ گرین سپروائزر متعینہ دفتر سٹوریج آفیسر خوراک اسلام آباد کو تبدیل کر کے بطور انچارج یونائیٹڈ کشمیر فلور ملز روات ، سید ذوالفقار علی شاہ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر متعینہ دفتر نائب ناظم خوراک میرپور کو تبدیل کر کے دفتر سٹوریج آفیسر خوراک اسلام آباد، محمد منشاء سینئر کلرک انچارج ڈپو سیری کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی، محمد اسماعیل فوڈ گرین انسپکٹر متعینہ دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی کو تبدیل کر کے بطور انچارج ڈپو سیری ، شوکت علی سینرکلرک انچارج ڈپو سیاکھ /کٹھار دلاور خان کو اپنی اصل جائے تعیناتی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی، محمد منظم اکرم فوڈ گرین انسپکٹر متعینہ دفتر فوڈ کنٹرولر میرپور کو تبدیل کر کے بطور انچارج ڈپو کٹھار دلاور خان ، محمد بشارت سینئر کلرک انچارج ڈپو ناڑ جرائی کو اپنی اصل جائے تعیناتی دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر میرپور، سید عمران علی شاہ فوڈ گرین سپروائزر متعینہ دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولاکوٹ کو تبدیل کر کے بطور انچارج ڈپو ناڑ اور ڈپو جرائی کو اضافی چارج، محمد قمر جونئیرک کلرک انچارج اتفاق فلور سہنسہ و انچارج ٖڈپو ہجیڑہ کو اپنی اصل جائے تعیناتی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی کے دفتر، محمد حسین فوڈ گرین انسپکٹر متعینہ دفتر ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی کو تبدیل کر کے بطور انچارج اتفاق فلور ملزسہنسہ ، سجاد احمد فوڈ گرین انسپکٹر انچارج ڈپو سرساوہ کو ڈپو ہجیڑہ کا تاحکم ثانی اضافی چارج، سردار عبدالرحمان فوڈ گرین انسپکٹر انچارج ڈپو منگلا کو تبدیل کر کے انچارج ڈپو جاتلاں ، نعیم بیگ فوڈ گرین سپروائزر انچارج ڈپو جاتلاں کو تبدیل کر کے انچارج ڈپو سیاکھ اور آصف ریاض فوڈ گرین سپروائزر انچارج ڈپو منگلا فلور ملز میرپور کو تاحکم ثانی منگلا ڈپو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یادر ہے کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے برسراقتدار آنے کے بعد سرکاری محکمہ جات میں اصلاحات کی غرض سے کابینہ کی انتظامی اصلاحات کمیٹی عمل میں لائی گئی تھی جس کے فرائض میں حکومت کے جملہ محکمہ جات میں تقرریاں اور تبادلہ جات اور ترقیابیوں میں سیاسی عمل دخل او ر سفاشی کلچر کا خاتمہ کر کے ترقیابیوں کیلئے قابلیت اور تبادلہ جات کیلئے کارکردگی کو مدنظررکھے جانے کی پالیسی بنائی گئی تھی ۔