بھاگ، کہ محکمہ بی اینڈ آرکے ملازمین کو فارغ کرنا جوکہ ظلم اور ناانصافی کی انتہائی ہے، راہنما ء نیشنل پارٹی

پیر 21 اگست 2017 23:36

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2017ء)نیشنل پارٹی تحصیل بھاگ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہاکہ محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی کے ملازمین کو فارغ کرنا جوکہ ظلم اور ناانصافی کی انتہائی ہے 2011میں بھرتی ہوئی محکمہ بی اینڈ کے ملازمین کو تقریباً چھ سال ہوچکے ہیں کہ وہ اپنے ڈیوٹیاں سرانجام دیتے چلے آرہے ہیںجسکی وجہ سے ملازمین خوشحال زندگی گزارہے تھے لیکن اچانک چھ سالوں سے ملازمت کرنے والوں کو فوری طور پر فارغ کرکے ان کے تنخواہوں کو بندکرنا ملازم کش اور غریب ملازمین کی معاشی نسل کشی ہے انہوں نے کہاکہ چھ سال تک ملازمت کرنے والوں اورباقاعدگی کیساتھ تنخواہ لینے والوں کو بغیر کسی وجوہات بتائے بغیر فارغ کرکے ان کی سیلری بندکرنا انتہائی ظلم ہے محکمہ بی اینڈ آر ضلع کچھی کے ملازمین گذشتہ دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس کیوجہ سے ملازمین کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ملازمین اس وقت شدید پریشانی اور کرب میں مبتلا ہیں ابھی تو ظلم اور ستم ظریفی کاعالم یہ ہے کہ ان ملازمین کو دکانداروں نے سودا سلف دنیا بھی بند کردیا ہے اس کے علاوہ ان ملازمین کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اپنے بچوںکے سکولوں کے فیس اداکر کے اپنے معصوم بچوں کو مزید تعلیم دلواسکیں ابھی تو ان کے بچے تعلیم کو خیر با د کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ اتنے طویل عرصہ تک ملازمت کرنے والوں کو اور باقاعدگی کیساتھ تنخواہ لینے والوں کو نہ تو کوئی وجہ بتائے بغیر فارغ کرنا سخت ذیادتی ہے ایک طرف بلوچستان بھر خصوصاً ضلع کچھی میں بیروزگار ی انتہائی عروج پر ہے لیکن دوسری طرف ان ملازمین کو فارغ کرنا بیروزگاری اور بڑھ جائے گا غریب ملازمین کے مجبوریوں اور ان کے اس دورانیہ میں باقاعدہ ڈیوٹیاں سرانجام دینے اور تنخواہیں لینے کو مد نظر رکھتے ہوئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیاجائے نیشنل پارٹی ملازمین کیساتھ ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر ملازمین کیلئے جدوجہد کرینگے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ فارغ کیئے گیئے بی اینڈ آر کے ملازمین کو فوری بحال کیاجائے۔