اگر عید تک فاٹا اصلاحات پر عملد رآمد نہ ہوا تو 25 ستمبر کو پشاور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے۔یہ خاموش سمندر اسلام اباد پہنچا تو مقابلہ نہ کر سکو گے ،قبائلی عوام نے انگریزوں کا مقابلہ کیا ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا تو پھر ان کی قسمت میں اندھیرے کیوں ہیں اورکیوں ان کو حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا دھرنا سے خطاب
منگل 22 اگست 2017 19:40
(جاری ہے)
اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیرمشتاق احمد خان ‘سابق ممبر قومی اسمبلی صا حبزادہ ہارون الرشید ، امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان ،سیکرٹری جنرل محمد رفیق آفریدی،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ،تحریک انصاف فاٹا کے اقبال آفریدی ‘ پختونخوا اولسی تحریک کے رہنماء ڈاکٹر سید محسود اور دیگر بھی موجود تھے ، دھرنے میں کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے عہدیداروں اورکارکنوں نے شرکت کی۔
سراج الحق نے کہاکہ گورنر ہاؤس کے سامنے قبائلی عوام روڈ پر بیٹھی ہے لیکن گورنر صاحب آرام سے بیٹھے ہیں،اگر دھرنے میں گورنر صاحب آجاتے تو قبائلی عوام کو اپنے گورنر کو دیکھ کر مایوسی کچھ کم ہوجاتی،جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا قبائلی عوام نے دھرتی پر جانوں کا نذرانہ پیش کیا،قربانیوں کا صلہ مایوسی اور غلامی قبائل کو ملی۔62,63کو ہر قسم پر لاگو ہونا چاہئے اور جو قوتیں اس کے خلاف ہیں ان کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے۔62,63 کو ججز ، جرنیلوں اور سیاست دانوں پر لاگو کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی مزید نواز شریف سے ڈکٹیشن نہ لیں کیونکہ وہ بیس کروڑ عوام کے وزیراعظم ہیں لیکن شاید انکو اپنے آپ پر اعتماد نہیں اسی لیے وہ ہر بات پر جاتی امرا کی طرف دیکھتے ہیں،ہمیں غربت قبول ہے لیکن امریکی غلامی قبول نہیں، ٹرمپ اپنی امداد اور اپنی شرائط اپنے پاس رکھے۔سراج الحق نے کہاکہ قبائلی علاقوں میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے قبائلی عوام کی آبادی کم دکھا کر ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،ہم پختونوں کی تقسیم کو نہیں مانتے،آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کو ہر کسی پر لاگو ہونا چاہیے اور جو قوتیں اس کے خلاف ہیں ان کے خلاف ہم آواز اٴْٹھائینگے ،ہم پاکستان کوفلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں اسلامی قانون نافذ ہو۔ لوگوں کو نوکریاں ملیں اور اٴْن کو اپنے حقوق حاصل ہوں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ ہمارا مذہب، لباس، رہن سہن ایک ہے تو پھر کیوں قبائلی عوام اور بندوبستی علاقوں میں عوام کو تقسیم کیا گیا،حکمرانوں کے لیے صادق اور امین ہونا ضروری ہے کیونکہ اگر لیڈر سچا نہیں تو اسکو لیڈر ہونے کا حق نہیں ہے،قبائل کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔سراج الحق کا کہنا تھاکہ مردم شماری قبائلی علاقوں میں دوبارہ کرائی جائے، قبائلی عوام اپنے علاقوں میں موجود نہیں تو کیسے مردم شماری ممکن ہو گئی، نوجوانوں کی اس دھرنے میں اتنی بڑی تعداد اس بات کی ضمانت ہے کہ مزید قبائل ایف سی آر منظور نہیں، قبائلی علاقوں میں ایف سی آر کو ختم کیا جائے کیونکہ ایف سی آر انگریز کا بنایا کالا قانون ہے،اورعید تک اگر ایف سی آر کا خاتمہ اور قبائل کو خیبر پختون خوا میں ضم نہ کیا گیا تو 25 ستمبر کو اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.